صحت و سائنس
03 دسمبر ، 2012

سندھ کے ڈاکٹروں کی ملازمت مستقل کی جائے، سندھ ڈاکٹرز اتحاد

کراچی…شبانہ شفیق…سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی ہنگامی میٹنگ میں پولیو ورکرز میں رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار پر اظہار تشویش اور پنجاب کے بعد سندہ کے ڈاکٹرزکی کنٹریکٹ پر ملازمت کے عرصے کو ریگیلرائز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدعلی تھلہو،ڈاکٹر عبدالوحید شیخ،ڈاکٹر نوید بلوچ،ڈاکٹر غلام علی قریشی،ڈاکٹر پریل جو کھیو،ڈاکٹر حسن پاشا اور دیگر نے کہا کہ پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے ورکرز اور رضاکاروں کو بئنک کے ذریعے رقم کی ادائگی کے طریقہ کار کو مزید آسان کیا جائے،سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز جمع ہونے کے بعد نہ صرف بئنک عملے کا روئیہ نا شائستہ ہوجاتا ہے بلکہ کئی علائقوں میں بئنک عملے کی جانب سے ورکرز کو بئنک سے باہر نکالنے اور رقم کی تقسیم کا عمل روک دینے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے ورکرزاجرت لینے سے محروم رہ گئے ہیں،انتہائی قلیل رقم کی وصولی کے لئے کئی گھنٹے قطاروں میں انتظار کی زحمت کے بعد کئی رضاکاروں کی جانب سے اگلی مہم میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے کئی سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کی عارضی ملازمت کے عرصے کو سینائرٹی میں شمار کرلینے کے بعد ایسے تمام ڈاکٹرز کی لسٹ پنجاب گورمنٹ کی ویب سایٹ پر آویزاں کردی گئی ہے پنجاب حکومت کے ایسے مثبت عمل کے بعد سندہ حکومت کو بھی ڈاکٹرز کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے 1988 میں بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کے 6 سال ایڈہاک اور1995 میں بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کے 8 سالہ کنٹریکٹ ملازمت کو فوری طور پر سینارٹی میں شامل کردینا چاہئیے ۔

مزید خبریں :