Time 20 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

گنج پن کو دور کرنے کیلئے کیسٹر آئل کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

گنج پن کو دور کرنے کیلئے کیسٹر آئل کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
کیسٹر آئل میں وٹامن سی، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور منرلز پائے جاتے ہیں جو بالوں سمیت جلد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں/ فائل فوٹو

بال جھڑنے کا مسئلہ آج کل عام اور سنگین ہوتا جا رہا ہے جس سے خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

جلد کے ڈاکٹرز کے پاس چکر لگانے اور مہنگے پراڈکٹس استعمال کرنے کے بعد بھی بہت سے لوگوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا جس کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک ہماری طرز زندگی، غذائیت سے بھرپور کھانے کے استعمال سے دوری اور بالوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم وجوہات بھی شامل ہیں۔

لیکن کچھ ٹوٹکے ایسے بھی ہیں جو صدیوں سے چلے آرہے ہیں جن کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

کیسٹر آئل کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں جو بالوں کی نشو نما میں اپنا بہترین کردار ادا کرتا ہے، تاہم بہت سے لوگ اس تیل کو استعمال کرنے کے درست طریقے سے واقف نہیں۔

کیسٹر آئل کیا ہے؟

کیسٹر آئل کو کیسٹر بین سے حاصل کیا جاتا ہے جس میں وٹامن سی، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور منرلز پائے جاتے ہیں جو بالوں سمیت جلد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

کیسٹر آئل بالوں کیلئے کیسے کام کرتا ہے؟

کیسٹر آئل خون کی گردش کو درست کرتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے فولیکلز کو بہتر طریقے سے آکسیجن ملتی ہے۔

یہ تیل بالوں کو پتلا ہونے سے بھی بچاتا ہے اور نئے بالوں کو نکلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بالوں اور سر کی خشکی سمیت دو منہ کے بال اور بالوں کو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔

کیسٹر آئل کو استعمال کیسے کیا جائے؟

بالوں میں تیل کا استعمال کرنے سے پہلے سر کا صاف ہونا ضروری ہے، اس کے بعد تیل کو ہلکا سا گرم کیا جائے کیوں نکہ یہ آئل بہت گاڑھا ہوتا ہے اور جلد میں اچھی طرح جذب ہونے کیلئے اسے گرم کرنا ضروری ہے۔

اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور رات بھر لگا رہنے دیں اور معمول کے مطابق اپنے بالوں کو دھو لیں۔

مزید خبریں :