23 نومبر ، 2022
کراچی پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے بیرون ملک فرار پر انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے جیونیوز کو بتایا کہ مفرور ملزم خرم نثارکی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کردیا ہے جب کہ ہم ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ کی منسوخی کےلیے لکھ رہے ہیں اور ایف آئی اے کوبھی انٹرپول سے رابطے کے لیے لکھ رہے ہیں۔
واضح رہےکہ ملزم خرم نثار نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز5 میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جب کہ واقعے کے بعد ملزم خرم نثار بذریعہ ترکی سوئیڈن روانہ ہوگیا تھا۔