23 نومبر ، 2022
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا۔
عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے علاوہ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس ساجد محمود نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔
جسٹس ساجد محمود نے وکیل محمد آفاق کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وکیل محمد آفاق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرےگا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان نااہل ہو چکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے لہذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا جائے۔