کھیل
Time 27 نومبر ، 2022

'بارمی آرمی' کیا ہے اور یہ کتنے سالوں بعد پاکستان آرہی ہے؟

بارمی آرمی کے ساتھ تقریباً 150 انگلش شائقینِ کرکٹ پاکستان پہنچ رہےہیں__فوٹو: فائل
بارمی آرمی کے ساتھ تقریباً 150 انگلش شائقینِ کرکٹ پاکستان پہنچ رہےہیں__فوٹو: فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی پاکستان پہنچ رہی ہے۔

بارمی آرمی کراچی، ملتان اور  راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرےگی، بارمی آرمی 17 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے۔

 2005 میں آخری بار  اس تنظیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، بارمی آرمی کے ساتھ تقریباً 150 انگلش شائقینِ کرکٹ پاکستان پہنچ رہےہیں، ان کا مشہور ٹرمپیٹر بھی انگلش شائقینِ کرکٹ کے ساتھ آ رہاہے۔

بارمی آرمی نے پاکستان کے تاریخی دورہ کے لیے نئی شرٹ بھی متعارف کروائی ہے،گزشتہ دنوں بارمی آرمی کے "السلام علیکم" ٹوئٹ پر ہزاروں پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں خوش آمدید کیا تھا۔

بارمی آرمی پاکستان ٹیسٹ میچوں میں اپنے مخصوص کاسٹیوم میں شرکت کرےگی۔

ذرائع کے مطابق بارمی آرمی دنیائےکرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہے۔

مزید خبریں :