دنیا
Time 03 دسمبر ، 2022

برطانیہ میں بیکٹیریا انفیکشن سے 6 بچے ہلاک

اسٹرپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے، بعض کیسوں میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے: میڈیا — فوٹو: ایلامی
 اسٹرپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے، بعض کیسوں میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے: میڈیا — فوٹو: ایلامی

برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسٹرپ اے بیکٹیریا انفیکشن سے 6 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق بیکٹریل انفیکشن سے انگلینڈ میں 5 بچوں اور ویلز میں ایک بچی کی ہلاکت ہوئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یا ناردرن آئرلینڈ میں بیکٹریا سے تاحال کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

میڈیا کے مطابق اسٹرپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے، بعض کیسوں میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق گروپ اسٹرپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں، مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :