کھیل
Time 06 دسمبر ، 2022

ویڈیو : صحافی کے بار بار ایک ہی سوال پر بابر نےکیا جواب دیا؟

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ محمد عباس اور حسن علی کو بلوالیا گیا ہے؟/فوٹوفائل
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ محمد عباس اور حسن علی کو بلوالیا گیا ہے؟/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے صحافی کے  فاسٹ بولر حسن علی اور محمد عباس سے متعلق سوال پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ محمد عباس اور حسن علی کو بلوالیا گیا ہے؟

جس پر بابر نے جواب دیا کہ دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود صحافی نے واضح کیا کہ دونوں کو بلوالیا گیا ہے۔

جس پر بابر نے صحافی کو جواباً سوال کیا کہ کہاں بلوایا ہے؟ آپ کو پتا ہوگا مجھے نہیں پتا،شاید مجھے ابھی پتا لگے گا، بعد ازاں بابر اپنی ہی بات پر مسکرادیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی تھی۔


مزید خبریں :