Time 07 دسمبر ، 2022
کھیل

بادشاہی مسجد کے بارے میں انگلینڈ کی بارمی آرمی نے کیا ٹوئٹ کی؟

کوئی ہمارا رابطہ پاکستانی مسٹر بین سے کرواسکتا ہے؟، ہم پاکستان میں ہوتے ہوئے اُس سے ملنا چاہتے ہیں: بارمی آرمی کی ٹوئٹ—فوٹو: ٹوئٹر
کوئی ہمارا رابطہ پاکستانی مسٹر بین سے کرواسکتا ہے؟، ہم پاکستان میں ہوتے ہوئے اُس سے ملنا چاہتے ہیں: بارمی آرمی کی ٹوئٹ—فوٹو: ٹوئٹر

17 سال بعد دورہ پاکستان پر آنے والی انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی پاکستان کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہے۔

بارمی آرمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پاکستان کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج 7 دسمبر کی صبح بھی اس اکاؤنٹ سے کئی ٹوئٹس کی گئیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بارمی آرمی اس وقت لاہور میں ہے۔

لاہور میں واقع خوبصورت تاریخی بادشاہی مسجد کا سحر اس تنظیم پر بھی طاری ہوگیا۔

ٹوئٹ میں بادشاہی مسجد کی بلندی سے لی گئی تصویر شیئر کی گئی اور لکھا 'لاہور کی یہ مسجد کتنی خوبصورت ہے'۔

ساتھ ہی انہوں نے واہگہ بارڈر  پر ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی، اپنی ٹوئٹ میں بارمی آرمی نے لکھا 'ہوسکتا ہے ہم اگلے سال یہ تقریب بھارت کی طرف سے دیکھ رہے ہوں'۔

ساتھ ہی بارمی آرمی نے مشہورِ زمانہ پاکستانی مسٹر بین سے متعلق بھی پوچھا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا 'کوئی ہمارا رابطہ پاکستانی مسٹر بین سے کرواسکتا ہے؟، ہم پاکستان میں ہوتے ہوئے اُس سے ملنا چاہتے ہیں'۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر بروز جمعے سے ملتان میں شروع ہورہا ہے۔


مزید خبریں :