پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2022

گھریلو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے دلہنوں کے بناؤ سنگھار کا مقابلہ

سرگودھا میں  گھریلو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے دلہنیں سجانے اور کیٹ واک کے ذریعے خوبصورت دلہن منتخب کرنے کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔

موسم سرما کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی ہوٹل میں برائیڈل میک اپ، کٹنگ، ملبوسات اور دلہنوں کی تیاری کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے  ۔

مقابلے میں دلہنوں کے ملبوسات میں ملبوس ماڈلز کی کیٹ واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں قدیم اور جدید ثقافت کی عکاسی کی گئی،  مشرقی دلہنوں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے مقابلے میں شرکت کرنے والی  مہمان خواتین نے بہت پسند کیا۔

تقریب میں فلم اور ڈرامہ اسٹار بابر علی نے بھی شرکت کی بابر علی نے اپنے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قسم کے ایونٹ ہوتے رہے تو یہ ایک تازہ ہواکاجھونکا ہے، اور ایک آرٹسٹ کا کام یہ ہے کہ وہ عوام میں ایسی فضا قائم کرے جس میں صرف مسکراہٹیں ہوں نہ کہ نفرتیں۔

 اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد بیوٹیشن کے شعبے سے وابستہ خواتین کو گھروں میں رہ کر ہی روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا اسی کے ساتھ مقابلے کا دوسرا مقصد مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجاگر کرنا ہے ۔

مزید خبریں :