کھیل
Time 09 دسمبر ، 2022

ملتان ٹیسٹ: فواد چوہدری کا پی سی بی سے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کا مطالبہ

ملتان والوں کو بھی اس بڑے ایونٹ کا استقبال کرنا چاہیے: رہنما پی ٹی آئی—فوٹو: فائل
ملتان والوں کو بھی اس بڑے ایونٹ کا استقبال کرنا چاہیے: رہنما پی ٹی آئی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'ملتان میں سالوں بعد ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے اور اسٹیڈیم ویران ہے'۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا 'پی سی بی ایسے سکیورٹی انتظامات کرے کہ لوگ آسکیں اور اور ملتان والوں کو بھی اس بڑے ایونٹ کا استقبال کرنا چاہیے، آئیں کرکٹ  کو سلیبریٹ کرتے ہیں'۔

خیال رہے کہ ملتان 16 برس بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :