07 دسمبر ، 2012
لندن …ملکہ الزبتھ کی جعلی کال ٹرانسفر کرنے والی اسپتال کی نرس نے خود کشی کرلی۔ نرس نے دھوکے سے برطانوی شہزادی کو کال ٹرانسفر کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ آسٹریلوی آر جے نے ملکہ کی آواز بناکرشہزادی کیتھرائن سے بات کرناچاہی تھی۔جعلی آواز پردھوکاکھانے والی نر س نے برطانوی شہزادی کو کال ٹرانسفر کی تھی۔ادھر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اسپتال کی نرس کی خود کشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نرس نے اپنے گھر میں خود کشی کی۔یاد رہے کہ شہزادی کیتھرائن مڈلٹن 4 روزتک اسپتال میں زیر علاج رہیں،اور انھیں گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے ۔