Time 20 دسمبر ، 2022
صحت و سائنس

جناح اسپتال کو سندھ میڈیکل کالج المنائے کی جانب سے انڈوسکوپی مشینوں کا عطیہ

المنائے ڈاکٹر آصف سید کے مطابق مشینیں 65 ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز سے خریدی گئی ہیں— فوٹو: جیو نیوز
المنائے ڈاکٹر آصف سید کے مطابق مشینیں 65 ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز سے خریدی گئی ہیں— فوٹو: جیو نیوز

جناح اسپتال کو سندھ میڈیکل کالج المنائے کی جانب سے انڈوسکوپی مشینوں کا عطیہ کردیا گیا۔ المنائے ڈاکٹر آصف سید کے مطابق مشینیں 65 ہزار ڈالر سے زائد کے عطیات سے خریدی گئی ہیں۔

کراچی کے جناح اسپتال میں اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول، ڈین ڈاکٹر سید مسرور احمد، صدر پاکستان ڈیسینٹ فزیشنز سوسائٹی الینوائے، امریکا ڈاکٹر آصف سید ، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ہیڈ آف المنائے افیئرز جے ایس ایم یو ڈاکٹر راحت ناز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہد رسول نے کہا کہ اب ڈاؤ  یونیورسٹی کی طرح جناح اسپتال میں بھی سندھ میڈیکل کالج کے المنائے اپنے اسپتال کو سپورٹ کرینگے، اس سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے جس کے تحت وارڈ نمبر 7 میں 5 مشینیں فراہم کی گئیں ہیں جس سے ای آر سی پی کا ٹیسٹ اب جناح اسپتال میں ہوسکے گا جس سے معدے کے امراض کی جلد تشخیص اور اعلاج ممکن ہوسکے گا۔

ڈاکٹر آصف سید نے بتایا کہ گزشتہ دسمبر میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح اسپتال میں غریب مریضوں کی مدد کرنی ہے، کسی بھی طریقے سے کچھ کرنا ہے، 4 انڈوسکوپی مشینیں فنڈز کے ذریعے خریدی گئیں جن کی مالیت 65 ہزار ڈالر سے زائدہے۔

مزید خبریں :