Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ کے ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن دوپہر سے تیار تھا، تاخیر کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

گورنر ہاؤس اجلاس کی تفصیلات سے نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا: ذرائع/ فائل فوٹو
گورنر ہاؤس اجلاس کی تفصیلات سے نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کےنوٹیفکیشن میں تاخیرچیف سیکرٹری عبداللہ سنبل کی وجہ سے ہوئی، گورنرپنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن کل  دوپہر تیار کرلیا گیا تھا، چیف سیکرٹری کو مطلع  کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سے دوبارہ رابطہ کیا گیا  تو  انہوں نے کہا کہ وہ قانونی مشورہ کرلیں اور گزشتہ رات ساڑھے 11  بجے چیف سیکرٹری کی جانب سے رضا مندی ظاہر  کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاؤس اجلاس  کی تفصیلات سے نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا۔


مزید خبریں :