03 جنوری ، 2023
قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی موجودگی کی تردید کردی۔
ترجمان این آئی ایچ کے مطابق کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ پرانا ہے اور یہ اومی کرون ہے، ملک میں رپورٹ ہونے سے اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان این آئی ایچ نے بتایا کہ یہ کورونا کا بی ایف 7 ویرینٹ نہیں ہے جو ہمسایہ ممالک میں رپورٹ ہو رہا ہے، ملک میں بی ایف 7 ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔