04 جنوری ، 2023
قومی ویمن کرکٹر عائشہ نسیم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب موقع ملے اپنی پرفارمنس سے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالوں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نسیم نے کہا کہ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز ہے، کسی بھی حریف ٹیم پر اپنی بیٹنگ کا اثر چھوڑنا پہلی ترجیح ہوتی ہے ، کوشش ہوگی اپنی موجودہ فارم سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی جیت میں حصہ ڈالوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی خاص ہیرو نہیں البتہ جارحانہ پلیئرز بہت پسند ہیں، بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا کی فین ہوں جبکہ پاکستان میں آصف علی کی بیٹنگ پسند ہے، بچپن میں شاہد آفریدی کی بیٹنگ سے متاثر تھی۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں اب کافی خواتین کرکٹرز سامنے آ رہی ہیں، والدین کی سپورٹ کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوسکتا، کرکٹ ہمارا فیملی گیم ہے اس لیے اس کھیل میں شوق بڑھا، میرے دس بہن بھائی ہیں، گھر میں ہی کرکٹ ٹیم بن جایا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں بھتیجے، بھانجوں اور بھابیوں کے ساتھ مل کر ٹیم بن جاتی ہے۔