قومی ٹیم کی نائب کپتانی پر تنازع، شان مسعود پہلے ون ڈے سے آؤٹ

پی سی بی نےشان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن شان کو نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی: ذرائع/ فائل فوٹو
پی سی بی نےشان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن شان کو نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی: ذرائع/ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو دن پہلے پی سی بی نےشان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن شان کو نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ نائب کپتان کا تقرر پی سی بی چیئرمین کا استحقاق ہے اور 11 رکنی ٹیم کو حتمی شکل کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں لیگ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے جب کہ 2 سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی واپسی ہورہی ہے۔

پاکستانی اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

کراچی ون ڈے محمد نواز اور اسامہ میر اسپنرز ہوں گے جب کہ پاکستان تین ریگولر فاسٹ بولروں محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث روف کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

مزید خبریں :