Time 13 جنوری ، 2023
پاکستان

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری

الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے—فوٹو: جیو نیوز
الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے—فوٹو: جیو نیوز

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں یہ صورتحال اب تک کلیئر نہیں ہو سکی تاہم کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی سامان ڈسٹری بیوشن سینٹرز تک پہنچا دیاگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہر کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی سامان ٹرکوں کے ذریعے ڈسٹری بیوشن سینٹرز تک پہنچا دیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر الیکشن ہوتے ہیں تو کل سے سامان پولنگ اسٹیشنز تک منتقل کیا جائے گا۔

انتخابی سامان کی منتقلی کے وقت پولیس اور سکیورٹی ادارے بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ حساس اداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :