18 جنوری ، 2023
کیا آپ کا اسمارٹ فون پہلے کی طرح کام نہیں کررہا یا یوں کہہ لیں کہ سست ہوگیا ہے؟
اگر ہاں تو ان وجوہات کو جاننے سے کچھ مدد مل سکتی ہے جو اسمارٹ فون کو سست کردیتی ہیں۔
اکثر یہ فونز کسی خرابی کی وجہ سے سست نہیں ہوتے بلکہ چند عام چیزوں کا خیال نہ رکھنے سے اسمارٹ فون کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔
اسمارٹ فون کی اسپیڈ متاثر کرنے والی چند عام وجوہات درج ذیل ہیں۔
بہت زیادہ تصاویر، ویڈیوز، گیمز اور دیگر مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون اسٹوریج تیزی سے بھرجاتی ہے جبکہ اس کے کمپیوٹر پراسیس یونٹ (سی پی یو) پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے فون کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
اگر آپ کا فون معمول سے زیادہ سست ہوچکا ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ وائی فائی کنکشن کا نتیجہ ہو۔
اس کا تعین کرنے کے لیے وائی فائی نیٹ ورک کے سگنلز کی مضبوطی کو چیک کریں۔
خراب وائی فائی کنکشن سے فون کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے کیونکہ پس منظر میں ایپس اور ویب پیجز کی جانب سے بار بار ریفریش ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں یہ کافی عام مسئلہ ہے کیونکہ ان میں آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بہت کم عرصے کے لیے درکار ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مخصوص عرصے کے بعد اینڈرائیڈ فونز کی اسپیڈ گھٹنے لگتی ہے کیونکہ وہ اپ گریڈ نہیں ہوتے۔
آپ جتنا زیادہ ڈیوائس کو استعمال کریں گے، اتنا زیادہ ڈیٹا فون کے cache اور ریم میں اکٹھا ہوگا۔
ایپس اور ویب براؤزنگ سے اکٹھا ہونے والا یہ ڈیٹا بتدریج پراسیسر کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کرنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں فون سست ہوجاتا ہے۔
اکثر افراد متعدد ایپس انسٹال کرلیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال بھی نہیں کرتے۔
یہ ایپس اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فون کی اسپیڈ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
ان کو اگر ٹھیک طرح ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو اس صورت میں بھی ان ایپس کا کچھ ڈیٹا ڈیوائس میں باقی رہ جاتا ہے۔
کچھ اسمارٹ فونز میں پرانی بیٹری سے ڈیوائس کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔
پرانی بیٹری کے نتیجے میں آپریٹنگ سسٹم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے ڈیوائس کی پرفارمنس اور پراسیسنگ اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔
بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانے والی ٹپس پر عمل کرکے اس مسئلے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔