Time 20 جنوری ، 2023
پاکستان

پشاور میں استاد کی جانب سے طالب علموں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور کے نجی اسکول میں استاد کی جانب سے طالب علموں پر تشدد  کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں استاد کو  دو طالب علموں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، بچوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں۔ 

پشاور کے ایک نجی اسکول میں استاد کے طالب علموں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استاد دو طالب علموں پر تھپڑوں کی بارش کر رہا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ 

مزید خبریں :