22 جنوری ، 2023
اب مسافر جہازوں میں بھی پرتعیش نیند کے مزے لے سکیں گے کیونکہ نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیے ہیں۔
طویل دورانیے کا ہوائی سفر کرنے والے عام مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب ٹرین کی طرح ہوائی جہاز میں بھی اضافی رقم دے کر پرتعیش بستر حاصل کر سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ائیر لائن نے اگلے سال سے طویل فاصلوں کی پروازوں میں اکانومی اور پریمیئر اکانومی کلاس کے مسافر کے لیے یہ پرتعیش سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ائیر لائن نے پرائیویسی اور سونے کے لیے آئیڈیل ماحول کے ساتھ تیار سلیپنگ پوڈ کو "اسکائی نیسٹ" کا نام دیا ہے، مسافر اکانومی کلاس میں سیٹ کی بکنگ کراتے وقت سلیپنگ پوڈ بک کراسکیں گے۔
اکانومی کلاس کی سیٹوں پر سفر کرنے والے مسافر بھی مخصوص وقت کے لیے "اسکائی نیسٹ" کرائے پر لینے کے لیے عملے سے رابطہ کر سکیں گے۔
اعلان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ائیر لائن نئے ملنے والے ائیر لائن 787 ڈریم لائنر طیاروں میں سلیپنگ پوڈ انسٹال کرے گی، طیارے میں اکانومی کلاس کی 5 نشستیں ہٹا کر 6 افراد کے لیے سلیپنگ پوڈ لگائے جائیں گے، مسافر 2024 میں ائیرلائن کے ڈریم لائنر طیاروں میں اسکائی نیسٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ائیر لائن اپنے مسافروں کے سفر کے لیے نیا تصور پیش کیا ہے، نیند اور صحت کے لیے ہوائی جہازوں کے پچھلے حصوں میں مارے مارے پھرنے والے مسافروں کے لیے یہ آئیڈیل پیشکش ہے۔ فیملیز، جوڑے یا دوستوں کے گروپ اس پیشکش سے استفادہ کر سکیں گے۔
ائیر لائن کے مطابق ضروری نہیں کہ مسافر پورے سفر کے لیے اسکائی نیسٹ سے استفادہ کرے، مسافر دو گھنٹے کے لیے بھی یہ بستر کرائے پر لے سکے گا۔
ان نشستوں میں مکمل طور پر بند دروازہ اور کھانے کے لیے جگہ ہے، نئے ڈیزائن کردہ کیبن کا مقصد ہر ایک کے لیے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے، مسافروں کو پرسکون کرنے کے لیے خاص روشنی ڈیزائن کی گئی ہے جو نیند لانے والی چائے کے انتخاب سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، کاروبار یا سیاحت کے لیے طویل دورانیہ کی فلائٹس کے مسافر اب یہ پرتعیش سفر کر سکیں گے۔