کھیل
Time 24 جنوری ، 2023

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: انڈین اسکواڈ کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کیلئے بھارتی بیس بال اسکواڈ کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے۔

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ انڈین بیس بال اسکواڈ کل پاکستان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں۔

 فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ انڈین بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار نے بھی ویزوں میں معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 غیر ملکی ٹیمیں کل سے پاکستان پہنچنا شروع ہو رہی ہیں، ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

مزید خبریں :