15 دسمبر ، 2012
آسنکیان …موسیقی کے سر مہنگے آلا ت کے محتا ج نہیں اسی لیے چندنو جو انوں نے پرانے اور نا کا رہ سامان سے آلا ت ِ مو سیقی تیار کر لیے ہیں ۔پیرا گوئے میں موسیقی کے شو قین لڑکے لڑکیوں نے مہنگے آلا ت خر یدنے کے بجائے کوڑا کرکٹ اور کاٹھ کباڑ سے اپنی مطلب کی اشیاء ڈھونڈتے ہوئے اُن سے موسیقی کے مختلف آلات تیار کرڈالے۔اس ناکارہ سامان سے تیار شدہ موسیقی کے ساز بخوبی گٹار ،شہنا ئی، پیانو، بانسری اور ڈرم جیسے آلا ت کے سُر بکھیرتے نظر آتے ہیں۔ اسے کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ۔