کھیل
Time 13 فروری ، 2023

ویڈیو:گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کی فلمی انداز میں انٹری

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان نے فلمی انداز میں انٹری کرکے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ معاہدے کے لیے ہیلی کاپٹر میں آمد ہوئی، فرنچائز کے مالک ندیم عمر سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل، محمد نواز اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔

مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔

تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جب کہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:

گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین،  نوین الحق، عمر اکمل، وِل اسمیڈ، ونندو ہسارنگا، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، احسن علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگل زئی، ایمل خان، مارٹن گپٹل اور  عمیر بن یوسف پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

مزید خبریں :