13 فروری ، 2023
مردوں بلکہ کئی بار خواتین کی شرٹس کی آستینوں میں 2 بٹن ہوتے ہیں مگر ان کو لگانے کے لیے ایک بٹن ہول (کاج) دیا جاتا ہے۔
تو آخر شرٹس کی ہر آستین پر 2 بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
ویسے یہ جان لیں کہ 2 بٹنوں کا مقصد یہ نہیں کہ ایک بٹن ٹوٹ جائے تو دوسرے کو استعمال کرسکیں بلکہ اس کی حقیقی وجہ کچھ اور ہے۔
جی ہاں واقعی کچھ عرصے پہلے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک اسٹائلسٹ نے اس سوال کا جواب دیا تھا۔
انہوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ شرٹس کی آستینوں میں دوسرا بٹن اضافی یا سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اس کی موجودگی کی ایک خاص وجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 بٹنوں کو کلائی کی گھڑی کی وجہ سے شرٹس کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق عام طور پر لوگ اپنے بائیں ہاتھ پر کلائی کی گھڑی کو پہنتے ہیں تو آستین کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے اضافی بٹن دیا جاتا ہے۔