Time 15 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

'یہ شادی کارڈ ہے یا شناختی کارڈ'، جوڑے کا شادی کیلئے منفرد دعوت نامے کا انتخاب

یہ شادی کارڈ ہے یا شناختی کارڈ، جوڑے کا شادی کیلئے منفرد دعوت نامے کا انتخاب
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ایسا منفرد بنوایا کہ لوگ کشمکش کا شکار ہوگئے/ فوٹو بھارتی میڈیا

ان دنوں لوگ اپنی شادی کے نت نئے دعوت نامے بنوا رہے ہیں، کوئی کارڈ پر منفرد ڈیزائن بنواتا ہے تو کوئی دلچسپ لائن لکھوا کر پڑھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ایسا منفرد بنوایا کہ لوگ کشمکش کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ یہ شادی کارڈ نہیں بلکہ شناختی کارڈ ہے۔

جی بلکل جوڑے نے اپنی شادی کے ڈیزائن کا انتخاب شناختی کارڈ جیسا کیا ہے، جس میں دونوں کی تصویر موجود ہے جبکہ معلومات بھی ایسی ہی درج کرائی گئی ہے جس طرح شناختی کارڈ پر موجود ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دعوت وصول کرنے والوں کو شادی کے دعوت نامے کا اندازہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ اور شادی کی تاریخ  سے لگانا پڑا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کارڈ کی تصویر پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :