عفت عمر نے شاہ رخ کی جانب سے ویلنٹائن وش کی ویڈیو کی کہانی بتادی

شاہ رخ کا بھیجا گیا یہ خوبصورت تحفہ میرے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی: عفت عمر کی جیو ویب سے گفتگو/ فائل فوٹو
شاہ رخ کا بھیجا گیا یہ خوبصورت تحفہ میرے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی: عفت عمر کی جیو ویب سے گفتگو/ فائل فوٹو 

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستانی اداکارہ عفت عمر کو بھیجی گئی ویلنٹائن ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ویلنٹائن کے موقع پر عفت عمر کی جانب سے شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان نے عفت عمر کو خوش رہنے کی تلقین کی اور ان کی کامیابیوں کیلئے دعا مانگی تھی۔

عفت عمر کے شیئر کرنے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگئی، اس حوالے  سے جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ ’شاہ رخ خان نے مجھے دو سال قبل یہ ویڈیو پیغام بھیجا تھا، ہوا کچھ یوں کہ شاہ رخ اور میرے ایک مشترکہ دوست ہیں جن  سے میں نے فرمائش کی تھی کہ ان کی جب بھی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات ہو، ان سے میرے لیے ایک ویڈیو بنوائیں لہٰذا دو سال قبل ان دوست کے ذریعے مجھے شاہ رخ کا یہ پیغام موصول ہوا جسے میں نے ویلنٹائن ڈے پر شیئر کردیا‘۔

دوران گفتگو  عفت عمر   نے یہ بھی بتایا کہ ’انہیں شاہ رخ  اپنے پہلے ٹی وی سیریل’ فوجی ‘ کے وقت سے پسند ہیں، شاہ رخ تب سے  میرا کرش اور میری جان ہیں اور شاہ رخ کا بھیجا گیا یہ خوبصورت تحفہ میرے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی‘۔

مزید خبریں :