19 فروری ، 2023
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ نے اہم سنگ میل عبورکرلیا۔
چینی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والی کمپنی دریائے سندھ کا پانی روکنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دریا کے پانی کو ڈیم کے ٹنل میں کامیابی سے منتقل کر دیا گیا اور منصوبہ نئے مرحلے میں داخل ہو گیا۔
سائٹ پر موجود چینی اور پاکستانی ورکرز نے دریا کا پانی کامیابی سے ٹنل میں منتقل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔