23 فروری ، 2023
لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے دینےکی سفارش کی گئی ہے۔
سندھ ایڈز کنٹرول حکام کے مطابق لاڑکانہ میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کو امداد سندھ انڈوومنٹ فنڈ کےمنافع سےدی جائےگی، ایچ آئی وی سے متاثرہ ہر بچےکی ماں کو 45 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے رقم مارچ کے مہینے میں دی جائے گی، سیلاب کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد چار گنا کردی گئی ہے، پچھلے سال اکتوبر میں 1ہزار 110 بچوں کے لیے 12 ہزار روپےکی امداد دی گئی، امداد جاری کرنے کے لیے ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ لاڑکانہ کے علاوہ صوبےکے دیگر علاقوں میں بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو امداد دی جائے گی۔