Time 25 فروری ، 2023
کھیل

پی سی بی ڈٹ گیا، لاہور میں دو میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچ کراچی میں ہوں گے

پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی: ذرائع— فوٹو: فائل
پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں اپنے فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائےگی۔

پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ لاہور میں دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

پی سی بی کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بنیاد بنا کر  کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ  ذمے دار نہیں ہوگا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی کی ذمےداری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔

آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ذرائع‏ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرےگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔ 

خیال رہے کہ کل کراچی میں پی ایس ایل کا آخری میچ شیڈول ہے جس کے بعد فائنل سمیت تمام میچز لاہور اور پنڈی میں شیڈول ہیں۔ معاملہ طے نہ ہوا تو ایونٹ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی ڈٹ گیا، لاہور میں دو میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچ کراچی میں ہوں گے


مزید خبریں :