پاکستان
17 دسمبر ، 2012

سقوط ڈھاکا کے موقع پر جدہ میں تقریب

جدہ…سقوط ڈھاکا کے بارے میں جدہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج پاکستان اتنے مسائل کا شکار نہ ہوتا۔جدہ میں ہونے والے 41 ویں یومِ سقوطِ مشرقی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی دانشور ڈاکٹر علی الغامدی کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ان شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرنی چاہیئے جنھوں نے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ڈاکٹر غامدی نے بنگلا دیش میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی پر زور دیا۔ تقریب سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر سمیت متعدد افراد نے خطاب کیا۔

مزید خبریں :