کھیل
Time 01 مارچ ، 2023

پاکستان ویمنز انڈر 19 کی کپتان پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کا فخر ہے، میگا ایونٹ میں لیڈ کرنے کا اللہ تعالی کے بعد پی سی بی کی شکر گزار ہوں، اروب شاہ —فوٹو: جیو نیوز
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کا فخر ہے، میگا ایونٹ میں لیڈ کرنے کا اللہ تعالی کے بعد پی سی بی کی شکر گزار ہوں، اروب شاہ —فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ویمنز انڈر 19 کی کپتان سیدہ اروب شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شوق سے دیکھتی ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی میچ مس نہیں کرتی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان سیدہ اروب نے کہا کہ شاداب خان فیورٹ کھلاڑی ہیں، ان کی طرح بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا فیلڈ میں اگریشن، پھرتی اور مہارت سب سے مختلف ہوتی ہے،کوشش کرتی ہوں کہ شاداب کی طرح کرکٹ کی ہر فیلڈ میں اپنے آپ کو منواؤں۔

سیدہ اروب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہوں، پی ایس ایل میں خواتین کے میچز کیلئے بے تاب ہوں،ویمنز کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہوگا، پی ایس ایل کی کسی بھی ٹیم میں سلیکشن ہوئی تو بہترین کارکردگی دکھاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کا تجربہ کافی شاندار رہا، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کا فخر ہے، میگا ایونٹ میں لیڈ کرنے کا اللہ تعالی کے بعد پی سی بی کی شکر گزار ہوں۔

مزید خبریں :