پاکستان
18 دسمبر ، 2012

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں گزشتہ دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ریٹرھی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا،جبکہ کورنگی 100 کواٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا،مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،،ادھر گلزار ہجری کے علاقے میں فائرنگ سے 27 سالہ شہزاد گل نامی نوجوان زخمی ہوا۔

مزید خبریں :