18 دسمبر ، 2012
پشاور…خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز دھماکے کے بعد آج زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔جمرود بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں آج دُکانیں کھل گئی ہیں۔کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم ہر شخص گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سوگوار ہے۔دوسری جانب جمرود بازار اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔گزشتہ روز جمرود بازار میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے 20افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے تھے۔