پاکستان
18 دسمبر ، 2012

خیبر ایجنسی:جمروددھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

خیبر ایجنسی:جمروددھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

پشاور…خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔جمرود بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہ۔گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں آج دُکانیں کھل گئی ہیں۔کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم ہر شخص گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سوگوار ہے۔جمرود بازار اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد پشاور میں دوران علاج دم توڑگئے ہیں۔گزشتہ روز جمرود بازار میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے 20افراد جاں بحق اور 69زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :