کاروبار
18 دسمبر ، 2012

برطانیہ میں کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ بنانے پر غور

برطانیہ میں کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ بنانے پر غور

لندن…مستقبل میں برطانوی پاوٴنڈ کے کپڑوں میں دُھل جانے یا خراب ہونے کا خوف ختم ہو جائے گا۔ برطانیہ کا مرکزی بینک موجودہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ بنانے پر غور کررہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، بینک آف انگلینڈ نے 2015 میں نوٹوں کی چھپائی کے لیے تیارکردہ ٹینڈرز میں، کرنسی کی چھپائی پلاسٹک پر کرنے کی شق بھی رکھی ہے۔آسٹریلیا ، رومانیہ اور ویت نام کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ رائج ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، پلاسٹک کا آسٹریلوی پلاسٹک نوٹ اوسطً 40 ماہ تک درست حالت میں رہتا ہے، جب کہ برطانیہ میں کاغذ سے بنا، 5 پاوٴنڈ کا نوٹ چھ مہینے بعد ہی خراب ہوجاتا ہے۔بینک آف انگلینڈ، پلاسٹک نوٹ متعارف کرانے سے 12 ماہ قبل، تمام فریقوں سے بات چیت کا آغاز کرے گا، تاکہ وہ اپنی کیش، اے ٹی ایم اور دیگر مشینوں کو پلاسٹک کرنسی کے مطابق بنا سکیں۔

مزید خبریں :