18 دسمبر ، 2012
قاہرہ…مصر میں اپوزیشن نے مجوزہ آئین کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کے مرکزی گروپ نیشنل سالویشن فرنٹ کے مطابق نئے آئین کے خلاف آج التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے آئینی ریفرنڈم کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کو شفاف اور دھاندلی سے پاک بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ منسوخ کرکے نئے سرے سے شفاف اور غیر جانبدار ووٹنگ کرائی جائے۔ دوسری طرف ہفتہ کو ہونے والے آئینی ریفرنڈم میں پولنگ کے دوران رونما ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔