Time 05 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس ہاؤس میں دائر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بذریعہ رجسٹرار درخواستوں کو صبح کےلیے مقرر کردیا، توشہ خانہ کیس کی سماعت سنگل بینچ کرے گا: عمران کے وکیل کا دعویٰ— فوٹو: فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بذریعہ رجسٹرار درخواستوں کو صبح کےلیے مقرر کردیا، توشہ خانہ کیس کی سماعت سنگل بینچ کرے گا: عمران کے وکیل کا دعویٰ— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاؤس میں دائر کردی گئیں۔

عمران خان کے وکیل کے مطابق عمران خان کی تین کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں اور ضمانتیں چیف جسٹس ہاؤس میں دائر کی گئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس نے بذریعہ رجسٹرار درخواستوں کو صبح کےلیے مقرر کردیا ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت سنگل بینچ کرے گا۔

اظہرصدیق نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی سماعت پیر کو 9 بجے ہوگی، رمنا پولیس اسٹیشن کے دو مقدمات اور توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے، مشتعل کارکنوں نے نعرے لگائے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے اور پولیس کو بتایا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں۔

مزید خبریں :