Time 08 مارچ ، 2023
کھیل

پشاور کوئٹہ میچ میں چھکوں اور چوکوں کی بارش، نیا ریکارڈ بن گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی— فوٹو : پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی— فوٹو : پی ایس ایل

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ میں مجموعی طور پر 75 باؤنڈریز  لگائی گئیں۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طو پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔

اس سے قبل کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا اور ٹرنبیگو نائیڈ رائیڈر کے میچ میں 73 باؤنڈریز  لگی تھیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سینٹرل ڈسٹرکٹ اور اوٹیگو کے میچ میں 72 باؤنڈریز لگی تھیں۔

مزید خبریں :