پاکستان

ترسیلات زر کی قلت اور ڈالر کی بڑھتی قیمت، غیرملکی ائیر لائنز کے کرایوں میں بڑا من مانا اضافہ

دبئی کا کرایہ پہلے 40 ہزار تک تھا جو اب 2 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گیا ہے: وائس چیئرمین پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل
دبئی کا کرایہ پہلے 40 ہزار تک تھا جو اب 2 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گیا ہے: وائس چیئرمین پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث غیر ملکی ائیرلائن کی ترسیلات زر کی منتقلی پر پابندی کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ٹریول انڈسٹری کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

ٹریول ایجنٹس کہتے ہیں اگر بین الاقوامی ائیر لائنز کا آپریشن متاثر ہوا تو فضائی صنعت سے وابستہ 75 ہزار کے قریب افراد بیروز گار ہو سکتے ہیں، حکومت ائیر انڈسٹری کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ندیم رضا اور دیگر نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہر کوئی مادر پدر آزاد ہے، ہم اپنے ملازمین کو 40 ہزار تک سیلری ادا کرتے ہیں، ترسیلات کی پریشانی ہوئی تین مرتبہ کرایے بڑھائے گئے ہیں، دبئی کا کرایہ پہلے 40 ہزار تک تھا جو اب 2 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر انڈسٹری 1 ارب ڈالرز کی صنعت ہے، 225 ملین ڈالرز ائیر لائنز کے پھنسے ہوئے ہیں، 75 ہزار افراد اس سے براہ راست بے روزگار ہو جائیں گے، حکومت اور اسٹیٹ بینک سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں، ملک میں ڈالرز یقیناً نہیں ہیں لیکن اس کے حل کے لیے کوئی تو اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :