دنیا
20 دسمبر ، 2012

امریکا:اوباما کاہتھیاروں کی فروخت کی پالیسی سخت بنانے پر زور

امریکا:اوباما کاہتھیاروں کی فروخت کی پالیسی سخت بنانے پر زور

واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما نے ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق سخت پالیسی بنانے پرزور دیا ہے۔وائٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسکول فائرنگ جیسے واقعات پرقابوپانے کیلئے پینل قائم کرکے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کے ذریعے پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے نیوٹاوٴن اسکول فائرنگ کا واقعہ آنکھیں کھول دینے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :