کورونا ویکسین کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات میں تبدیلی

عمر سمیت دیگر عوامل کی بنیاد پر کورونا ویکسین کے 6 یا 12 ماہ بعد اضافی شاٹ دیے جائیں: ڈبلیو ایچ او— فوٹو: فائل
عمر سمیت دیگر عوامل کی بنیاد پر کورونا ویکسین کے 6 یا 12 ماہ بعد اضافی شاٹ دیے جائیں: ڈبلیو ایچ او— فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے اومی کرون ایرا  کیلئے ویکسین کی سفارشات میں تبدیلی کردی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ زیادہ خطرہ والے افراد کو آخری بوسٹر شاٹس کے 12 ماہ بعد اضافی خوراک ملنی چاہیے، عمر سمیت دیگر عوامل کی بنیاد پر کورونا ویکسین کے 6 یا 12 ماہ بعد اضافی شاٹ دیے جائیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عمر رسیدہ اور نوجوانوں کو زیادہ خطرے  جبکہ چھوٹے بچوں کو کم خطرے والے افراد میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلہ بین الاقوامی سطح پر وبا کی بدلتی ہوئی شکل و صورت اور عالمی امیونٹی لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم سالانہ بوسٹرز یا ان سفارشات کو طویل المدتی رہنمائی نہیں سمجھنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ میڈیم رسک افراد کیلئےکورونا سے بچاؤ کے دو بنیادی شاٹس کے بعد سالانہ بوسٹر شاٹس  ضروری نہیں ہیں۔

مزید خبریں :