دنیا
Time 02 اپریل ، 2023

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 22 افراد ہلاک

جمعے اور ہفتے کو متعدد ریاستوں میں 60 سے زائد طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی: طوفان کی پیشگوئی کرنے والا مرکز/ فوٹو سوشل میڈیا
جمعے اور ہفتے کو متعدد ریاستوں میں 60 سے زائد طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی: طوفان کی پیشگوئی کرنے والا مرکز/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اموات 22 ہوگئیں، جن میں سب سے زیادہ 7 اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 اموات آرکنساس، مسی سیپی، الاباما اور انڈیانا میں ہوئیں۔

طوفانی بگولوں کے باعث امریکا میں 6 لاکھ سے زائدگھروں کی بجلی منقطع ہے، اس کے علاوہ طوفافی بگولوں سے درخت اکھڑ گئے  اور انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

طوفان کی پیشگوئی کرنے والے سرکاری مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو متعدد ریاستوں میں 60 سے زائد طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی۔

مزید خبریں :