Time 02 اپریل ، 2023
پاکستان

عدلیہ مخالف تقریر، مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مقامی وکیل نے سنگل بینچ کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے— فوٹو:فائل
مقامی وکیل نے سنگل بینچ کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف گفتگوپر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف  توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل بینچ مقامی وکیل کی اپیل پر پیر کو سماعت کرے گا۔

وکیل شاہد رانا نے سنگل بینچ کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نوازنے سرگودھا کنونشن میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سنگل بینچ نے مسترد کردیا لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :