Time 05 اپریل ، 2023
پاکستان

جعلی بائیو میٹرک سے موبائل فون سمز ایکٹیو کرکے فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے 2100 ایکٹیوٹڈ موبائل فون سمز، 1973 سیلیکون انگوٹھے، 1947 پیپر انگوٹھے شیٹ برآمد کر لی گئی ہیں: ایف آئی اے۔
 ملزم کے قبضے سے 2100 ایکٹیوٹڈ موبائل فون سمز، 1973 سیلیکون انگوٹھے، 1947 پیپر انگوٹھے شیٹ برآمد کر لی گئی ہیں: ایف آئی اے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کرکے مختلف شہریوں کے جعلی بائیو میٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر موبائل فون سمز کے اجراء میں ملوث ایک ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہزاروں کی تعداد میں موبائل فون سمز غیر قانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے 2100 ایکٹیوٹڈ موبائل فون سمز، 1973 سیلیکون انگوٹھے، 1947 پیپر انگوٹھے شیٹ برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزم ہزاروں کی تعداد میں موبائل فون سمز غیر قانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم ہزاروں کی تعداد میں موبائل فون سمز غیر قانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے271 سیلیکون شیٹ، 20 ووٹر لسٹیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس ست مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :