Time 06 اپریل ، 2023
پاکستان

لیاری ایکسپریس وے پر ڈھائی کروڑ روپے لے جانے والی کیش وین کا ٹائر پھٹ گیا

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی کیش وین کا ٹائر پھٹ گیا ، موٹر وے پولیس نے نہ صرف امداد کی بلکہ سکیورٹی بھی فراہم کی۔

موٹروے پولیس کے مطابق بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی کمپنی کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ ان کی ایک کیشن وین کا لیاری ایکسپریس وے پر گلشن اقبال سے ماڑی پور کی طرف جاتے ہوئے ٹائر برسٹ ہو گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کیشن وین میں اس وقت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر بروقت اقدام کیا۔ کیش وین کو فوری طور پر نہ صرف سکیورٹی فراہم کی بلکہ بر وقت مدد بھی فراہم کی گئی۔

مزید خبریں :