22 دسمبر ، 2012
واشنگٹن…امریکا کی مغربی وسطی ریاستوں میں برف کے طوفان کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔مشی گن اور دیگر مغربی وسطی ریاستوں میں موسم سرما کے دوران برف کا یہ پہلا طوفان ہے۔ ہر چیز پر برف کی موٹی تہہ جم گئی۔ شہری اور سرکاری اہل کار برف ہٹانے میں مصروف رہے۔ برف کے طوفان کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہوگئیں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مغربی وسطی ریاستوں میں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تعطیلات منانے کے لئے سفر پر نکلنے والے لاکھوں افراد کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنا پڑی۔