پاکستانیوں کی اکثریت ڈائریا اور ہیضہ کی اہم وجوہات سے واقف ہے: سروے

59 فیصد افراد گندے پانی کو ڈائریا اور ہیضہ ہونے کا اہم سبب کہتے ہیں: سروے گیلپ پاکستان/ فائل فوٹو
 59 فیصد افراد گندے پانی کو ڈائریا اور ہیضہ ہونے کا اہم سبب کہتے ہیں: سروے گیلپ پاکستان/ فائل فوٹو

پاکستانی عوام کی اکثریت ڈائریا اور ہیضہ ہونے کی اہم وجوہات سے واقف نکلی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق  59 فیصد  افراد گندے پانی کو ڈائریا اور ہیضہ ہونے کا اہم سبب کہتے ہیں۔

 37 فیصد باسی کھانے، 35 فیصد ہاتھ نہ دھونے اور  33 فیصد افراد گندا کھانا کھانے اور گندے برتنوں کے استعمال کو ان بیماریوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 17 فیصد افراد حفظانِ صحت کے اصولوں کو نہ اپنانے کو ان بیماریوں کے پھیلنے کی اہم وجوہات میں شمار کرتے ہیں۔

مزید خبریں :