Time 07 اپریل ، 2023
پاکستان

کے فور منصوبے کے پائپ چوری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد رحیم، محمد اقبال، اورنگزیب، انوار، زبیر، شان حسین، علی اکبر، حسین احمد اور حبیب اللہ تگڑ شامل ہیں: پولیس/ فوٹو جیونیوز
گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد رحیم، محمد اقبال، اورنگزیب، انوار، زبیر، شان حسین، علی اکبر، حسین احمد اور حبیب اللہ تگڑ شامل ہیں: پولیس/ فوٹو جیونیوز

پولیس نے کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنے والے گروہ کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد رحیم، محمد اقبال، اورنگزیب، انوار، زبیر، شان حسین، علی اکبر، حسین احمد اور حبیب اللہ تگڑ شامل ہیں۔

بن قاسم پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان میں حبیب اللہ تگڑ پولیس کانسٹیبل ہے جو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سیلنڈرز، لوہے کے پائپ سے بھری سوزوکی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، پائپ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کے فور منصوبے کے ہیں جنہیں چند روز قبل چوری کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :