Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

بلوچستان میں پہلی بار پولیس کا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم

آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمعرات کی صبح معائنہ کے بعد بلوچستان پولیس کی خواتین کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ یونٹ نے کام شروع کردیا ہے/ اسکرین گریب
آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمعرات کی صبح معائنہ کے بعد بلوچستان پولیس کی خواتین کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ یونٹ نے کام شروع کردیا ہے/ اسکرین گریب

بلوچستان پولیس نے جدید پولیسنگ کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کردیا ہے۔ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمنسٹریشن بلوچستان غلام اظفر مہیسر کے مطابق لیڈیز کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ ویمن ونگ میں 40 تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس شامل کی گئی ہیں۔

غلام اظفر مہیسر کے مطابق ان خواتین پولیس اہلکاروں کو ہنگاموں، بدامنی کے دوران حالات اور  شرپسندوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے جب کہ خواتین اہلکاروں کو اینٹی رائٹ سازو سامان اور آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے خصوصی یونٹ کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں، کراچی، لاہور اور پشاور پولیس میں بھی یہ یونٹ قائم نہیں ہوا ہے، ویمن اینٹی رائٹ ونگ قائم کرنا جدید دور کے عسکری تقاضوں میں سے ایک ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق یہ یونٹ ابتدائی طور پر کوئٹہ پولیس میں قائم کیا گیا ہے، بعدازاں اس کا دائرہ ڈویژن اور پھر بلوچستان کے ہر ضلع کی سطح پر لے جایا جائےگا۔

مزید خبریں :