18 اپریل ، 2023
پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوا کی نگرانی میں کی گئی۔
چھاپے اور تلاشی کے دوران بولڈن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز گٹکا اور دیگر سامان برآمد ہوا جس کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔